جمعیت الفلاح کے تحت سیرت النبی ؐ لیکچر اور نعتیہ مشاعرہ جمعرات کو ہوگا

منگل 5 جنوری 2016 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اسلامی ،تعلیمی اور تہذیبی وثقافتی مرکز ’’جمعیت الفلاح ‘‘کے تحت جمعرات 7جنوری کو شام 6:30بجے جمعیت الفلاح لائبریری ہال اکبر روڈ صدر میں سیرت النبی ؐ لیکچر اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ’’سیرت طیبہ اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘پر لیکچر دیں گے جبکہ مشہور نعت گو شاعر اعجاز رحمانی مشاعرے کی صدارت کریں گے ۔مشاعرے میں معروف شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔جمعیت الفلاح کے صدر مظفر احمد ہاشمی اور جنرل سکریٹری قمر محمد خان نے اہل ذوق حضرات اور دوستوں واحباب کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :