گنے کے آبادگاروں کو مناسب دام نہ دینے کیخلاف جمعے کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

ہم کسانوں اور آبادگاروں کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دیں گے۔ڈاکٹر معراج

منگل 5 جنوری 2016 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ نے گنے کے آبادگاروں کے ساتھ ناانصافیوں اور گنے کا مناسب ریٹ نہ دینے کیخلاف جمعہ08جنوری کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جمعہ کو کشمور سے کراچی تک گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنماء خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو اپنے فصل کے مناسب دام اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مگر سندھ حکومت کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو دیوار سے لگانے اور زراعت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کیخلاف ہم کسانوں اور آبادگاروں کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :