کینیا کی گاریسا یونیورسٹی دہشت گردحملے کے 9 ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی

بدھ 6 جنوری 2016 12:01

نیروبی ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) کینیا کی گاریسا یونیورسٹی دہشت گردی کے حملے کے 9 ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس تعلیمی ادارے میں گزشتہ برس شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے کے بعد تدریسی عمل معطّل کر دیا گیا تھا تاہم اب تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں نگرانی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کینیا میں گزشتہ برس اپریل میں گاریسا یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں148 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔