بھٹو شہید کے نظریات ان کی شہادت کے بعد بھٹو ازم کی صورت میں زندہ ہیں‘چوہدری محمد الیاس

بدھ 6 جنوری 2016 13:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد الیاس اوروزیر اعظم کے پولیٹکل کوارڈینیٹر نصیر راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کے نظریات ان کی شہادت کے بعد بھٹو ازم کی صورت میں زندہ ہیں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آمریت کی پیدوار قوتوں کے خلاف جدو جہد جاری رئیگی جس نے پیپلز پارٹی چھوڑی وہ زیرو ہو گیا بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورستی کا قیام پی پی پی حکومت کا بے نظیر کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ٹریڈرز سیل آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری مالیات ملک مشتاق حسین کی طرف سے پائلٹ سکول کے باہر چوک میں شہید بھٹو کی88ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر چوہدری الیاس تھے صدارت میزبان تقریب ملک مشتاق حسین نے کی تقریب سے پی پی پی جیالوں چوہدری خورشید احمد رشی ، حبیب راجہ ایڈووکیٹ ، محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ ، قذافی چغتائی ایڈووکیٹ ، صدر پی ایس ایف سید فیصل معروف ، چےئرمین زکواة راجہ افسر الطاف بھٹی ،سید شمس محی الدین ، حسیب چٹان ، کامریڈ ردیف بشیر ، ماواں یونس مغل ، ممتاز فیصل ، سائیں شریف حیدری ، ظہیر بٹ ، شفیق مغل ، راجہ عبدالخالق ، نعیم عباس ، اشفاق یوسف ، عارف راجہ ، ضمیر شاہین مغل ، منظور ملک سمیت دیگر جیالوں نے خطاب کیا تقریب میں جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی چوہدری الیاس ، نصیر راٹھور ، ملک مشتاق حسین اور دیگر جیالوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی آج پورے ملک کی زنجیر ہے بلاول قومی لیڈر اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں نوجوانوں کا کپتان بلاول ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مستحکم کیا آئین اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا آنے والا دور پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحدانقلابی،جمہوری، ترقی پسند،روشن خیال بائیں بازوکی تحریک کانام ہے جوآج بھی سوشلزم اوربھٹوازم کے فلسفہ پرگامزن ہے بھٹوشہیداورشہیدرانی نے کشمیرکاز کے لیے بے پناہ کام کیاشہیدرانی نے حریت کانفرنس کواوآئی سی کے اندرمبصرکادرجہ دلوایا جبکہ ملی قومی کشمیرکمیٹی قائم کی انہوں نے کہاکہ مجیدحکومت نے آزادکشمیرمیں پانچ یونیورسٹیزسمیت دومیڈیکل کالجز اوربے نظیربھٹوشہیدہیلتھ سائنسزوویمن یونیورسٹیزقائم کیں پی پی پی کارکردگی کی بنیادپرآزادکشمیرکاالیکشن دوبارہ جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :