پولیس چوکی ہولاڑ کی کاروائی مسافر کوسٹرسے دو مشکوک افراد سے ایک کلو ہیروئن اور خنجر برآمد

بدھ 6 جنوری 2016 13:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پولیس چوکی ہولاڑ کی کاروائی مسافر کوسٹرسے انٹری پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد سے ایک کلو ہیروئن اور خنجر برآمد کر لیا ملزمان کو گر فتار کر کے مقد مہ درج تفصیلات کے مطا بق چوکی افسر راجہ عامر فاروق ،تفتیشی باز ملک رشید،وقار ڈی ایف سی ،راجہ ندیم نے انٹری پوائنٹ ہولاڑ کے مقام پر رات بارہ بجے روالپنڈی سے آنے والی مسافر کوسٹر میں سوار دو ملزمان شکور و لد محمد حسین اور امجد ولد تاج کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو ملزمان کے زیر استعمال چادر میں لپٹی ہو ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :