بھمبر شہر ، سٹریٹ لائٹس بند ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور شہر بھر میں آوارہ جانوروں کا راج ، تجاوزات کی بھرمار، شہری اذیت کا شکار

بدھ 6 جنوری 2016 13:14

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) بھمبر شہر ، سٹریٹ لائٹس بند ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور شہر بھر میں آوارہ جانوروں کا راج ، تجاوزات کی بھرمار، شہری اذیت کا شکار ، بلدیہ آفیسران چیک سسٹم ختم ہونے سے اختیارات میں بری طرح ناکام ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر گزشتہ کئی ہفتوں سے مسائلستان بن چکا ہے ، رات کے اوقات میں سٹریٹ لائٹس بند ہو جانے سے شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں میں گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس جو کہ چوروں کو اپنی کاروائیوں میں آسانیاں فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے رات کے وقت شہریوں کو اندرون شہر بھی آنے جانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یہی نہیں بلکہ شہر بھر میں ہر طرف کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں جن کو بلدیہ کا ٹریکٹر ایک دفعہ تو اٹھاتا ہے لیکن بلدیہ کی طرف سے کوئی مناست احکامت نہ ہونے اور پلاننگ کی شدید کمی کی وجہ ہے دوسرے ہی لمحے دوبارہ کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جو سارا سارا دن اور رات کے وقت شدید تعفن کا باعث بن رہے ہیں دوسری طرف مین سڑکیں ہو یا گلیاں آوارہ جانوروں کی ٹولیاں چلتی پھرتی اور کسانوں کے کھیتوں پر ہاتھ صاف کرتی ہیں لیکن بلدیہ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ان کسانوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا ہے لیکن نہ جانے کیا وجوہات ہیں کہ روز ویلی کے قریب رہنے والے ایک شخص جس کے یہ جانور بتائے جاتے ہیں اس کے خلاف بلدیہ کیوں کاروائی عمل میں نہیں لاتی جن سے نہ صرف یہ کسان بلکہ عام شہری اور سکول جانے والے بچوں کو بھی پریشانی ہوتی ہیں تجاوزات کا یہ عالم ہے کہ دن کے اوقات میں مین سڑکوں کو بند کر کے لوگ اپنے مکانوں اور دوکانوں کی تعمیر کرتے ہیں ہر طرف تعمیراتی سامان پڑا ہے جس کا جب دل کرے گلی اور سڑک بند کر لیتا ہے بلدیہ کے ارباب اپنے دفتروں تک ہی محدود ہیں یا پھر لوگوں کی خوشیوں اور غم میں ہی دکھائی دیتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے شاید قسم کھا رکھی ہے کہ شہر میں نکل کر ان تمام مسائل کا حل نہیں کرنا شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :