سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر مشروط معافی پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرکے کیس نمٹا دیا

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ نیب کی خامیوں پر نظر رکھیں گے، کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا جسٹس ثاقب نثار کے دوران سماعت ریمارکس

بدھ 6 جنوری 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی جانب سے غیر مشروط معافی پر توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے اوگرا عملدرآمد کیس نمٹا دیا، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نیب کی خامیوں پر نظر رکھیں گے، کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

بدھ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کو میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا اور توقیر صادق کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے اوگرا عملدرآمد کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے اوگرا میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے خلاف درخواستیں بھی نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ اوگرا میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نیب کی خامیوں پر نظر رکھیں گے، کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔