مظفر گڑھ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کے کلسٹر گروپس کی تشکیل اور رجسٹریشن کا عمل جاری
بدھ 6 جنوری 2016 14:33
مظفر گڑھ۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)ضلع مظفر گڑھ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت 05سے06گاؤں پر مشتمل کاشتکاروں کے کلسٹر گروپس کی تشکیل اور کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ کاشتکاروں کی فنی تربیت کے علاوہ ان کی پیداوار کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے پلاسٹک کریٹس رعائتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔
جن سے بعد از برداشت ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے تحصیل کوٹ ادو میں کاشتہ نمائشی پلاٹس کے معائنہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت ضلع میں پلاسٹک ٹنل کے 10اور اوپن فیلڈ کے 09 نمائشی پلاٹس لگائے گئے ہیں۔ان پلاٹس پر جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی نمائش سے نہ صرف کاشتکاروں کو ترغیب اور فی ایکڑ پیداوار کے اضافہ میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.