پاکستانیوں کے لیے چین میں تعلیم کے بڑے مواقع ہیں

میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم کا معیار پاکستان سے کسی طرح کم نہیں ،پاکستانی نوجوان ڈاکٹریاسرالدین حسن

بدھ 6 جنوری 2016 16:39

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستانی نوجوانوں کے لیے چین میں میڈیکل اورانجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بڑے مواقع ہیں ،چین میں تعلیم مغربی ممالک کی نسبت سستی ہے اور اس کا معیار پاکستان اور یورپ سے کسی طرح بھی کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایک پاکستانی نوجوان ڈاکٹریاسرالدین حسن نے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر یاسر دوسال قبل چین کی ہیبائی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کر کے واپس آیا ہے اور آج کل روالپنڈی کے ایک ہسپتال میں خدمات انجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ چینی پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں وہاں کی مسلم کمیونٹی بھی پاکستان سے آئے ہوئے طالب علموں کو بڑا احترام دیتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مذہبی تہواروں کے موقع پر چین کے مسلمان ہمیں اپنے ہاں دعوت دیتے تھے اور بے پناہ محبت کا اظہار کرتے تھے ، کئی بار ہوٹل والوں نے بل اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کرایہ لینے سے انکار کر دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ذہن پر اپنے چینی بھائیوں کی محبت کے ان مٹ نقوش ثبت ہیں مگر پاکستان میں آ کر حکومت پنجاب نے جس طرح ہمیں دوسرا نہیں بلکہ چوتھا پانچواں درجہ دیا اس پر گہرا دکھ ہے، اپنی حکومت کی بے اعتنائی ہمیشہ یاد رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :