دہشتگرد تنظیموں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جنرل راحیل شریف ،شرکاء کو سیکیورٹی ، وانٹیلی جنس ایجنسیز کی طرف سے دہشتگردوں اور انکے حامیوں کا میکنزم توڑنے کیلئے جاری آپریشن بارے بریفنگ دی گئی

بدھ 6 جنوری 2016 19:06

دہشتگرد تنظیموں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جنرل راحیل شریف ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگرد تنظیموں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار امن اور سیکیورٹی کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی ۔ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور کے علاوہ کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹجک ماحول اور اسکے پاکستان سے تعلق کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی طرف سے ملک بھر میں دہشتگردوں اور انکے حامیوں کے میکنزم کو توڑنے کیلئے جاری آپریشنزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

آرمی چیف نے آپریشن میں شریک افسروں اور جوانوں کو انکی قربانیوں اور کامیابیوں پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے ملک بھر میں دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشنز کے دوران حالیہ غیر معمولی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پائیدار امن اور سیکیورٹی کے حصول تک مرکوز کوششیں جاری رکھی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :