ماہرین نے کوہ ہمالیہ میں رواں سال خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 22:57

ماہرین نے کوہ ہمالیہ میں رواں سال خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کر دی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء )ماہرین نے کوہ ہمالیہ میں رواں سال خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے پاکستان، بھارت اور نیپال میں آنے والے حالیہ زلزلوں کے بعد ایک خوفناک پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا ہے کہ بھارت اور نیپال میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلوں کے باعث کوہ ہمالیہ کے زیر زمین پلیٹس متحرک ہو گئی ہیں۔ ان پلیٹس کے متحرک ہونے کی وجہ سے کوہ ہمالیہ کی پٹی پر واقع علاقے شدید خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔ کوہ ہمالیہ کی پٹی پر واقع علاقوں میں رواں سال 2-8 سے زائد کی شدت کا زلزلہ آنے کا امکان ہے جس سے خوفناک تباہی پھیلے گی۔ اس زلزلے کے باعث بھارتی ریاست بہار، اتر پردیش اور نیپال بری طرح متاثر ہوں گے۔