حلقہ لچھراٹ کو فتح کرنے والے مجہوئی کو فتح کرنے میں ناکام رہے ،مجہوئی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ہے جہاں سے دوسری جماعتوں کو الیکشن میں ایجنٹ بھی نہیں ملیں گے

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شیخ محمد منیر ، اشرف خان مغل ، حمید مغل و دیگر کا مشترکہ بیان

جمعرات 7 جنوری 2016 12:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) حلقہ لچھراٹ کو فتح کرنے والے مجہوئی کو فتح کرنے میں ناکام رہے ،مجہوئی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ہے جہاں سے دوسری جماعتوں کو الیکشن میں ایجنٹ بھی نہیں ملیں گے ۔مجہوئی کی باشعور عوام نے نام نہاد برادری ازم کے پرچاریوں کو مسترد کر کہ اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے رہنماؤں شیخ محمد منیر ، اشرف خان مغل ، حمید مغل و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سید بازل علی نقوی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کمٹمنٹ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ہونے کا ثبوت ہے کہ انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو مستردکیا ۔پیپلز پارٹی مختلف برادریوں کا گلدستہ ہے ، اس گلدستے کو کبھی بکھرنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد یونین کونسل چھتر دومیل میں لچھراٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے اور وہ جلسہ دیگر جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یونین چھتر و دومیل کی عوام نے اپنا فیصلہ کارکردگی اور تعمیر وترقی کو دیکھ کر پیپلزپارٹی کے حق میں سنایا ہے ،پہلے سے موجود ن لیگ کے چند لوگوں کو ہار ڈال کر پکا دیاکیا گیا ۔نہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے لچھراٹ میں تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا ہے اور آئندہ الیکشن میں و ہ کلین سویپ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حلقہ لچھراٹ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، سید بازل نقوی نے حلقہ کو برادری ازم سے آزاد کر دیا ہے اب لو گوں نے کارکردگی کی بنیاد پر اپنا فیصلہ پیپلزپارٹی کے حق میں سنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :