فیصل آباد، رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 86 ہزار 5 سو ایکڑ مقرر
جمعرات 7 جنوری 2016 13:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 86 ہزار 5 سو ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 60 ہزارٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ پاکستان اپنی ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیدا کرتا ہے جبکہ باقی 70 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔
کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کو فروغ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بناسکتے ہیں ۔ کاشتکار سورج مکھی کی بہاریہ کاشت جنوبی پنجاب میں یکم جنوری،وسطی پنجاب میں 15 جنوری جبکہ شمالی پنجاب میں یکم فروری سے شروع کریں۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لیے موزوں ہے ۔(جاری ہے)
زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جاسکیں اور کھیت کو ہموار کرنے کیلئے لیزر استعمال کریں ۔
شرح بیج کا تعین زمین کی قسم ، شرح بیج کی روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت کو مدنظر رکھ کر کریں ۔ ہائبرڈ اقسام کا90 فیصد سے زیادہ اُگاؤ والا دو تا اڑھائی کلو گرام صاف ستھرا بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بوائی کے وقت بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ رکھیں۔ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ رکھیں، آبپاش علاقوں میں پودوں کا درمیانی فاصلہ 9 انچ اور بارانی علاقوں میں12 انچ رکھیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.