برطانیہ میں داخلے پرپابندی لگائی تو 70کروڑ پاونڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ کی دھمکی

جمعرات 7 جنوری 2016 14:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں 70 کروڑ پاونڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ میں دو مختلف منصوبوں پر 70 کروڑ پاونڈ سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

مسلمانوں کے خلاف بیان پر برطانیہ میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد افرا د نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔ اس درخواست پر دارالعلوم میں اس مہینے بحث ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو وہ اسکاٹ لینڈمیں70کروڑپاؤ نڈکی سرمایہ کاری منسوخ کر دیں گے۔