اساتذہ کی طالبات پر تشدد ،کراچی پرائیویٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

تعلیمی یافتہ اساتذہ کا طلبا ء کے ساتھ انتہائی شائستہ رویہ ہونا چاہئے،پسما

جمعرات 7 جنوری 2016 14:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) کراچی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما)کے چیئر مین شرف الزماں ،وائس چیئر مین عامر تضیٰ،جنرل سیکٹریٹری منصور صادق زیدی ،ڈپٹی جنرل سیکٹریٹرسید اسرار علی ،محمد صالحین اورممبر سپریم کونسل محمد عمرنے مشترکہ بیان میں گلشن اقبال اور حسین آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی جانب سے طالبات پرتشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی یافتہ اساتذہ کا طلبا ء کے ساتھ انتہائی شائستہ رویہ ہونا چاہئے کیونکہ استاد طلباء کیلئے ایک رول ماڈل ہوتا ہے جس سے بچہ نہ صرف علم سیکھتا ہے بلکہ اس کی حیثیت روحانی باپ کی ہوتی ہے اور جو عناصر اساتذہ کے لبادے میں طلبا ء پر تشدد کرتے ہیں ان کی نہ صرف تعلیمی قابلیت مشکوک ہوتی ہے بلکہ وہ طلباء کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے بجائے انہیں تعلیم سے دور کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے جو طلباء وطالبات پر تشدد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پسما نے نہ صرف ہمیشہ طلباء،والدین ،سرپرستوں ،اساتذہ اور منتظمین کی سر پرستی اور رہنمائی کی ہے بلکہ ایسے تعلیم دشمن عناصر اور تعلیم کش رویہ رکھنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جوطلباء کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے کوشاں رہیں اور تعلیم کو عام کریں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم ،سیکٹریٹری تعلیم اورڈائریکٹراسکولزسے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں جو قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :