وزیراعظم کی بجٹ اینڈ ٹرانسپورٹ آفیسر منیر احمد قریشی مرحوم کے گھرآمد‘لواحقین سے تعزیت کی

جمعرات 7 جنوری 2016 14:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدوزیراعظم سیکرٹریٹ کے بجٹ اینڈ ٹرانسپورٹ آفیسر منیر احمد قریشی مرحوم کے گھر گئے اور مرحوم کے لواحقین سے دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مرحوم کی شاندار سروس خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بڑے بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا ۔

وزیراعظم کے ہمراہ صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین،پرنسپل سٹاف آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ چوہدری مختار حسین،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن،میڈیا کنسلٹنٹ واحد اقبال بٹ،پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر شوکت جاوید میر، پی آر او راجہ سعد اقبال ،وزیراعظم سیکرٹریٹ اور انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے-

متعلقہ عنوان :