کاشتکاروں کو 15سے 31جنوری تک آلو کی فصل کا شت کرنے کی ہدائت

جمعرات 7 جنوری 2016 19:50

فیصل آباد۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)زرعی ماہرین نے آلو کی فصل کے کاشتکاروں کو 15سے 31جنوری تک آلو کی فصل کا شت کرنے کی ہدائت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق کاشت کار موسمی حالات اور سبزیوں کی کاشت کے ربیع شیڈول کے مطابق 15 سے 31 جنوری تک آلو کی فصل کاشت کر لیں، تاکہ بر وقت فصل کی کاشت سے صحتمند ، معیاری اور بھر پور پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔ انہو ں نے مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔