ڈی سی او فیصل آباد کی ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنیوالے محکموں کے افسران کو کڑی وارننگ
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اہداف حاصل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی،نورالامین
جمعرات 7 جنوری 2016 22:55
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ڈی سی او نور الامین مینگل نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مختلف ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اہداف حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی وہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور دستیاب فنڈز کے استعمال کی پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
ڈی سی او نے کہا کہ تمام منصوبوں کی تعمیراتی کوالٹی اعلی معیار کی ہونی چاہئے اور اگر کسی جگہ غیر معیاری میٹریل کے استعمال ‘ ناقص تعمیر اور کسی قسم کی گڑ بڑ یا بددیانتی پائی گئی تو متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کو جیل جانا پڑے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فنڈز کے شفاف استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا ۔
انہوں نے بعض ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ تک واضح پیش رفت نظر آنی چاہئے بصورت دیگر عدم تعمیل پر قصور واروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا ۔ اجلاس میں کینال ایکسپریس وے ‘ جھال چوک انڈر پاس ‘ فیصل آباد لنک روڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ‘ چلڈرن ہسپتال ‘ گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی ‘ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ،خادم پنجاب رورل روڈزپروگرام‘ ایجوکیشن ‘ ڈویلپمنٹ پروگرام‘ شوگر کین ڈویلپمنٹ فنڈز اور دیگر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.