خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں کا اے پی سی میں راہداری منصوبے بارے تحفظات اور خدشات کا اظہار
وفاقی حکومت کا اقتصادی راہداری پر خیبرپختونخوا حکومت اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو نظرانداز کرنا درست نہیں ، یہ صوبے کے مستقبل اور حقوق کا مسئلہ ہے ، وفاقی حکومت حقائق تسلیم کرے ، اصلاح احوال کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا اے پی سی سے خطاب
جمعرات 7 جنوری 2016 23:02
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر خیبرپختونخوا حکومت اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو وفاقی حکومت کی جانب سے نظرانداز کرنا کسی طور پر درست نہیں ہو گا اور ہم اس لئے ان تحفظات کو دور کرنے پر اس لئے زور دے رہے ہیں کہ یہ صوبے کے مستقبل اور حقوق کا مسئلہ ہے ، جب خیبرپختونخوا حکومت اور تمام سیاسی پارٹیاں بیک آواز ہو کر راہداری منصوبے پر ایک ہی قسم کے تحفظات اور تشویش کا اظہار کر رہی ہیں تو وفاقی حکومت کو حقائق تسلیم کرلینے چاہئیں اور اصلاح احوال کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
جمعرات کے روز یہاں جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ 28 مئی کی اے پی سی میں وفاقی حکومت کی جانب سے راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے جووعدہ کیا گیا تھا اس ضمن میں موجودہ تمام حقائق اس وعدے کے برعکس ہیں کیونکہ مغربی روٹ پر آج تک ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی اور بلوچستان میں جس سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے وہ بھی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب سے گزرنے والے مشرقی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے اور بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے اور دیگر سہولیات بھی مشرقی روٹ پر ہی قائم کی جارہی ہیں کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے راہداری منصوبے کی اصل حقیقت معلوم کرنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے چین کے ساتھ وفاقی حکومت کے معاہدے کی دستاویزات طلب کی تھیں لیکن اُنہوں نے اس کے جواب میں اس منصوبے کے معاہدے کی تفصیلات بدستور خفیہ رکھیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے صوبے کے مکمل حق کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے اُنہوں نے کہا کہ اگر صوبے کی تمام سیاسی قوتیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ موقف اختیار کریں تو کوئی بھی اصل مغربی روٹ میں ردو بدل نہیں کر سکے گا اسلئے سیاسی جماعتوں کیلئے اب فیصلے کا وقت ہے اُنہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مغربی روٹ کیلئے ایک پائی بھی مختص نہیں کی جس سے اس روٹ کے بارے میں اس کے ارادوں کا واضح اظہار ہوتا ہے اُنہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے کے علاوہ وفاق خیبرپختونخوا کو اس کے دیگر آئینی حقوق سے بھی محروم رکھ رہا ہے اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اس اہم منصوبے میں صوبے کے حقوق کیلئے اختیار کئے گئے واضح موقف پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی وجہ سے صوبے کی تمام سیاسی قوتیں بھی اکھٹی ہو گئی ہیں انہوں نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بارے میں مخالفانہ جملوں کے استعمال کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ انکی تقریر انتہائی نامناسب تھی کانفرنس میں موجود دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی راہداری منصوبے کے بارے میں اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا اور 28 مئی کے اعلامیے پر من و عن عمل درآمد کا مطالبہ کیا کانفرنس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی راہداری منصوبے پر وزیراعظم سے ملاقات کرکے اُنہیں خیبرپختونخوا کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.