مسلم لیگ (ن) حلقہ تین 10جنوری کو یونین کونسل گوجرہ میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

جمعہ 8 جنوری 2016 12:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ تین 10جنوری کو یونین کونسل گوجرہ میں طاقت کا مظاہرہ کریگی ،ممبر اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کروڑوں کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کریں گے ،اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ممبر اسمبلی اور لیگی رہنماؤں کو قافلے کی شکل میں مظفرآباد سے برارکوٹ تک لے جایا جائیگا ،بعد ازاں جلسہ عام کا انعقاد ہو گا جس کی صدارت یوتھ کے مرکزی نائب صدر راجہ فیصل زمان کریں گے اور بیرسٹر افتخار گیلانی مہمان خصوصی کی حیثیت سے خصوصی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :