پٹھان کوٹ کا واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کیا، رحمان ملک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 جنوری 2016 18:53

پٹھان کوٹ کا واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کیا، رحمان ملک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جنوری۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ کا واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی رانے کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں بھارتی ایجنسیاں ہی ملوث نکلیں گی، ثابت کر سکتا ہوں کہ بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کے پیچھے بھارتی ایجنسیاں ہی ملوث ہوتی ہیں، بھارتی میڈیا واقعے کے 3منٹ کے اندر دہشت گردوں کا تعین کر لیتا ہے۔