عمران فاروق قتل کیس میں نامزد برطانیہ میں مقیم ملزموں الطاف حسین ،محمدانوراورافتخارحسین کے گردگھیراتنگ ہونے کا وقت آگیا،ملزم معظم علی کے اقبالی بیان کے بعد عبوری چالان کی تیاری، تینوں ملزمان کو طلبی کے نوٹسزبھجوائے جائیں گے،ملزمان کے رضاکارانہ طور پر شامل تفتیش نہ ہونے پر انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا، ذرائع

جمعہ 8 جنوری 2016 19:33

عمران فاروق قتل کیس میں نامزد برطانیہ میں مقیم ملزموں الطاف حسین ،محمدانوراورافتخارحسین ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء ) ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں نامزدملزموں الطاف حسین ،محمدانوراورافتخارحسین کے گردگھیراتنگ ہونے کا وقت آگیا،ملزم معظم علی کا اقبالی بیان ریکارڈ ہونے کے بعد عبوری چالان کی تیاری اور برطانیہ میں مقیم ملزم الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین کوطلبی کے نوٹسزبھجوائے جائیں گے،ملزمان کے رضاکارانہ طور پر شامل تفتیش نہ ہونے پر انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا،جمعہ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور اب کیس میں نامزدملزموں الطاف حسین ،محمدانوراورافتخارحسین کے گردگھیراتنگ کرنیکا وقت آگیاہے ، ملزم معظم علی کے اقبالی بیان کے بعد عبوری چالان تیار کرے گی جس میں سکارٹ لینڈ یارڈ سے مانگے گئے کرائم سین کے فرانزک شواہد انتہائی اہم ہونگے،عبوری چالان کی تیاری کے بعد الطاف حسین افتخارحسین اورمحمد انورسے تفتیش کاطریقہ کارطے کیاجائے گا،پہلے مرحلے میں برطانیہ میں مقیم تینوں ملزمان کوطلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے جس کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بااختیار ہے،،ملزمان کے رضاکارانہ طورپرشامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کی عدم پیشی پرانہیں اشتہاری قراردلوایاجائے گا، نامزدملزموں الطاف حسین ،محمد انوراورافتخارحسین کے عدالتی اشتہاری ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیاجائیگا۔