دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق جاری
کھلاڑی اپنے عزیزواقارب اوردوستوں سے ملاقات سے قبل ان کی معلومات اورباہرجانے کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو دیں گے
جمعہ 8 جنوری 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ ذرائعکے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے دستخط بھی لے لئے۔
(جاری ہے)
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام کھلاڑی دورے کے دوران کسی بھی نجی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے جب کہ دورے کے دوران اپنے عزیز واقارب اوردوستوں سے ملاقات سے قبل ان کی تمام ترمعلومات، تفصیل اور ہوٹل سے باہر جانے کی اطلاع بھی ٹیم انتظامیہ کو دینے کے پابند ہوں گے۔
ضابطے میں لکھا گیا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی قسم کی دوا کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشاورت اور ڈاکٹر کی اجازت لینا ہوگی جب کہ گراؤنڈ میں محمد عامرکے خلاف تماشائیوں کے کسی بھی قسم کے نفرت کے اظہارپرجوابی رد عمل ظاہر نہیں کریں گے اورتمام کھلاڑی اپنے کمروں میں رات 10 بجے پہنچنے کے پابند ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.