خشک سردی، آم کے درختوں کی پتے اور شاخیں سوکھ گئیں‘ پیداوار میں کمی کا خدشہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء)پھلوں میں بادشاہ کی حیثیت رکھنے والا آم بھی خشک سردی اور کورے کا شکار ہو گیا۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کے پتے اور شاخیں بھی سوکھ چکی ہیں جس کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی حالیہ سردی اور کورے کی لہر نے آم کے باغات کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جبکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کے پتے اور شاخیں بھی سوکھ چکی ہیں۔

خشک سردی سے آم کے درختوں پر لگا بور بھی شدید متاثر ہو رہا ہے لیکن نقصان سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے باغبانوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث آم کے باغبان پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے کہ رواں برس آم کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔