مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:37

سرینگر ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے رہائشی آدرش کمار نامی فوجی اہلکار نے ضلع کے علاقے بنگلاڈ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 351ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :