سرینگر میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:38

سرینگر۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقوں میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کے ایک گروپ نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نوہٹہ چوک کی طرف مارچ کی کوشش کی تو بھارتی پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی تاہم نوجوانوں نے سخت مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ گتھم گتھاہوگئے ۔

اس دوران متعدد نوجوان زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

کئی نوجوانوں نے ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم اٹھا رکھاتھا۔ علاقے کے تاجروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس دوران بہت سے شیل ان کی دکانوں کے اندر بھی جا گرے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے لطیف احمد نامی ایک سیلز مین کو بھی گرفتار کیا جس پر دکانداروں نے دکانیں بند کیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہروں کے باعث نوہٹہ، گوجوارہ اور دیگر علاقوں میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی۔ بھارتی پولیس کی کارروائی پر برہم دکاندروں کے ایک گروپ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کی دکانوں کی لوٹ مار بھی کی او ر چیزوں کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :