بھارتی فوج نے بانڈی پورہ کے مختلف دیہات کامحاصرہ کر لیا، لوگوں میں خوف و ہراس

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:38

سرینگر ۔ 09 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ہفتے کو علی الصبح ضلع بانڈی پورہ کے مختلف دیہات کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مابق فوجیوں نے ماڈر ، نسو، ارن، شوکبابا، نوپورہ، پاپ چھن، آرہ گام، صدرکوٹ اور نادی ہل نامی دیہادت کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی اس اچانک کارروائی کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فوج اور پولیس نے دیہات میں چیک پوسٹیں بھی قائم کیں جن پر گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کے علاوہ راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔ مقافی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین ماہ سے ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں میں محاصرہ اور تلاشی کا ایک بلا جواز سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی انہیں بلا وجہ تنگ کرتے ہیں اور انہیں شدید سردی میں گھروں سے باہر بیٹھنے اور پیدل چلنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :