سعودی عرب خوش ترین جبکہ پاکستان اور بھارت دنیا بھر کے پُر اُمید ممالک کی فہرست میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 17:05

سعودی عرب خوش ترین جبکہ پاکستان اور بھارت دنیا بھر کے پُر اُمید ممالک ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : گیلپ انٹر نیشنل ایسوسی ایشن کے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں انہوں نے68ممالک کی عوام کا انٹر ویو کیا۔

(جاری ہے)

حالیہ کیے گئے سروے میں کولمبیا کو دنیا کی سب سے زیادہ خوش ترین جبکہ عراق کو دنیا کا سب سے زیادہ نا خوش ملک قرار دیا گیا ہے ۔ سروے میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب خوش ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کو پُر اُمید ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ پُر اُمید ممالک کی فہرست میں سر فہرست بنگلہ دیش ہے۔