نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی باشندوں ، این جی اوز اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن شروع

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی افغان باشندوں ، غیرقانونی ،غیررجسٹرڈNGOs ، مدارس اور کاروبار کرنے والے کے خلاف ضلع میرپورمیں انتظامیہ اور حساس اداروں کا آپریشن شروع ہوگیا۔ ایسے باشندے جن کے شناختی کارڈ نادرانے بلاک کیے ہیں کوہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ نادرا آفس میں پیش ہوکراپنے پاکستانی ہونے کاثبوت دیں بصورت دیگران کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی۔

غیرمعیاری اورحفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے نائیس بیکرز کووارننگ اور بیکری میں کام کرنے والے افراد کی فوری رجسٹریشن کی ہدایات۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کہ ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب کی سربراہی میں پولیس اورحساس اداروں کے نمائندگان نے ضلع میرپورمیں مختلف مقامات پرآپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران غیررجسٹرڈ، غیرقانونی رہائش پذیر اورکاروبارکرنے والے افغان باشندوں کوگرفتارکیاگیاجبکہ متعددغیرقانونی کاروبارکرنے والے افغانیوں کی دوکانوں کوسیل کردیاگیا اس طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میرپورمیں غیررجسٹرڈ ،غیرقانونی این جی اوز اورغیررجسٹرڈمدارس کوبھی سیل کردیا۔

آپریشن کے دوران ایسے باشندے جن کانادرانے شناختی کارڈ بلاک کررکھے ہیں کوہدایت کی گئی کہ وہ نادراکی طرف سے دیئے جانے والے وقت میں پیش ہوکر اپنے پاکستانی ہونے کاثبوت پیش کریں بصورت دیگرانھیں بھی گرفتارکرلیاجائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب نے دوران آپریشن نائیس بیکرز کے نام سے تیارہونے والی بیکری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اورقانون کرایہ داری کے تحت بیکری میں کام کرنے والے افراد کی رجسٹریشن نہ کرانے پروارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگرمتعلقہ افراد کی رجسٹریشن فوری نہ کروائی گئی توقانون کرایہ داری کے تحت مالک بیکری کے خلاف بھی کارروائی اورجرمانے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :