غربت کی ماری ماں نے اپنے ایک بیمار بچے کا علاج کرانے کیلئے دوسرے کو فروخت کیلئے پیش کر دیا
میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ صحت کو ترس آ گیا ، میو ہسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء )غربت کی ماری ماں نے اپنے ایک بیمار بچے کا علاج کرانے کیلئے دوسرے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا ،میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ صحت کو ترس آ گیا ،بچے کو میو ہسپتال میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔سمن آباد کی رہائشی خاتون عائشہ نور بیمار بیٹے کے علاج کیلئے دوسرے بیٹے کو فروخت کرنے کا کتبہ اٹھائے پریس کلب کے باہر پہنچی تھی ۔
خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند معذور ہے جبکہ اس کا بڑا بیٹا طیب بھی ہیپاٹائٹس کے مر ض میں مبتلا ہے ۔ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے اور دوسرے کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنے گھر کا نظام چلاتی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ خاوند کے ساتھ اپنے بیمار بیٹے کا بھی علاج کرا سکے اس لئے اپنے دو سالہ بیٹے عبدالرحمان کو فروخت کے لیے پیش کرنے کیلئے آئی ہوں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.