اقتصادی راہداری پر اعتراضات ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس ، جہانزیب جمالدینی کے نقشے پر احسن اقبال کا اعتراض
فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری پر مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے ۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سی پیک نقشہ پیش کیا تو احسن اقبال نے اعتراض کرتے ہوئے نقشے کو غیر سرکاری قراردے دیا ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے زیر اہتمام اقتصادی راہداری منصوبہ پر آل پارٹیز کانفرنس سردار اختر مینگل کانفرنس کی صدارت میں جاری ہے ۔
کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، احسن اقبال ، اے این پی کے میاں افتخار حسین ، وزیر ریلوے سعد رفیق بھی شریک ہیں۔کانفرنس میں راجہ ظفر الحق ، آفتاب شیر پائو ، افراسیاب خٹک اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، لیاقت بلوچ ، پی پی کے فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنما شریک ہیں ، کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 7.1 ارب ڈالر بلوچستان میں خرچ کیے جا رہے ہیں ، یہ رقم کل رقم کا 21 فیصد بنتی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.