ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں احتجاج کرنے والی مسلمان خاتون کو باہر نکال دیا گیا

اتوار 10 جنوری 2016 15:35

واشنگٹن ۔ 10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) امریکہ میں مسلمانوں کے بارے میں سخت گیر موقف رکھنے والے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں احتجاج کرنے والی مسلمان خاتون کو باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق جنوبی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایک چھپن سالہ خاتون روز حامد ہال میں داخل ہوگئی، خاتون نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ہال میں داخل ہوتے ہی سلام کیا اور بلند آواز میں کہا کہ وہ امن کیلئے یہاں پر آئی ہے۔ اس کے بعد وہ خاموش کھڑی رہی اور پوڈیم کی طرف دیکھنے لگی جبکہ باقی افراد کرسیوں پر بیٹھے تھے۔ بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے خاتون کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :