کشمیریوں کو ریاست سے باہر قیام کی اجازت نہ دینا عام بات ہوچکی ہے ،عمر عبداللہ

اتوار 10 جنوری 2016 22:17

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست سے باہر کے ہوٹلوں‘ ہاسٹلوں او رکرایہ کے مکانوں میں کشمیریوں کو قیام کی اجازت نہ دینا اب عام بات ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے ہوٹلوں میں کشمیریوں کو ٹھہرنے کی اجازت نہ دینے اور اس وجہ سے ایک کشمیری خاندان کے پوری رات ریلوے اسٹیشن پر گذارنے کے واقعے کے بعد عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس طرح کی شکایتیں عام ہیں۔ہوٹل‘ پینگ گیسٹ اور کرایہ کے کمرے لیتے وقت ہر جگہ ایسا ہوتا ہے‘ یہ شرمناک ہے۔

متعلقہ عنوان :