لنڈ ی کو تل پاک افغان بارڈر طورخم پر امریکن ڈالرز پکڑے گئے ،ملزم گرفتار ،تفتیش شروع

اتوار 10 جنوری 2016 22:18

لنڈ ی کو تل پاک افغان بارڈر طورخم پر امریکن ڈالرز پکڑے گئے ،ملزم گرفتار ..

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء)لنڈ ی کو تل پاک افغان بارڈر طورخم پر امریکن ڈالرز پکڑے گئے ۔ڈالرز افغانستان سے پاکستان لا ئے جا رہے تھے۔چیکنگ کے دوران لنڈ ی کو تل رہائشی سے ڈالرز بر امد ۔ ڈالرزملزم سمیت لنڈ ی کو تل حوالات منتقل ۔

(جاری ہے)

نائب تحصیلدار طورخم شمس الاسلام نے رابطے پر بتایا کہ پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر خاصہ دار فورس کے اہلکار وں نے حسب معمول چیکنگ میں مصروف تھے کہ افغانستان سے انے والے لنڈ ی کو تل کے ر ہائشی سے تلاشی کے دوران 25ہزار امریکن ڈالرز بر امد ہوئے خا صہ دار فورس نے ملزم اور ڈالزرز اپنی تحویل میں لیکر طورخم سے لنڈ ی کو تل حولات چالان کیا جنہیں حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔