حیرت انگیز پہاڑی شیر، جس کے ماتھے پر بھی دانت ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 جنوری 2016 00:10

حیرت انگیز پہاڑی شیر، جس کے ماتھے پر بھی دانت ہیں

ویسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء)ایک پہاڑی شیر ایسا بھی تھا، جس کے منہ میں تو دانت تھے ہی مگر اس کے ماتھے پر بھی دانت تھے۔ بدقسمتی سے یہ شیر پچھلے ہفتے ویسٹن، جنوب مغرب ایڈاہو میں کسی نامعلوم شکاری کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔شکاری نے اس شیر کی تصویر بنائی اور ایڈاہو فش اینڈگیمز کے جنوب مشرقی علاقائی دفتر کو بھجوا دی۔حکام ماتھے پر دانتوں والے اس شیر کی تصویر دیکھ کر چکرا گئے۔

ریجنل وائلڈ لائف بائیولوجسٹ زاچ لاکیر نے ایڈاہو سٹیٹ جرنل کو بتایا کہ اس تصویر کو دیکھ کرہم سب سرکھجانےلگے۔یہ انوکھی صورتحال اور انوکھی تصویر ہے۔ شیر کےماتھے پر دانتوں کے حوالے سے بہت سے خیالات سامنے آئے ہیں۔ ایک ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ ماتھے پر دانت اس شیر کے جڑواں بھائی کی باقیات ہونگے، جو اس کی ماں کے پیٹ میں ہی مرگیا مگر اس کے دانت اس شیر کے ماتھے پر بڑھتے رہے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک نایاب قسم کو ٹیومر ہے جسے ٹیرا ٹوما کہا جاتا ہے۔اس طرح کے ٹیومر میں ٹشو اور اعضا، بن جاتے ہیں، کچھ کیسز میں تو بال، دانت اور ہڈیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ شیر زخمی ہو جس کے بعد اس کے جبڑے غلط سمت میں بڑھنا شروع ہوگئے۔ شکاری کا کہنا ہے کہ وہ اس شیر کی کھال میں بھس بھروا کر رکھے گا جبکہ ماہرین کا خیال ہےکہ شکاری کھال انہیں دے تاکہ اس کے ایکسرے کر کے ماتھے پر دانتوں کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔