کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

پیر 11 جنوری 2016 14:15

لاہور ۔11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء)کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کرلیں جبکہ عام اقسام کی کاشت میدانی علاقوں میں فروری کے آخر تک اور راولپنڈی ڈویژن میں آخر فروری سے 20مارچ تک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سال 2014-15ء میں صوبہ پنجاب میں 1.501ملین ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی جائے گی جس سے 3.632ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ اقسام ایف ایچ810، یوسف والا ہائبرڈ اور دوسری ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔ بہاریہ مکئی کی کاشت کاٹن ڈرل، پلانٹر، پور یاکیرا سے بھی کی جا سکتی ہے۔