عوام کا استحصال کرنیوالوں کا احتساب کیا جائیگا، چودھری آصف

پیر 11 جنوری 2016 15:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)جماعت اسلامی حلقہ لچھراٹ کے امیر چوہدری آصف نے کہا ہے کہ عوام کا استحصال کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔پی پی حکومت نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے۔عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوگیا ہے۔حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران رنجاٹی کارکہ میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوامی مسائل کوبہتر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آمدہ انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔کرپٹ عناصر کو مسترد کردیں۔جماعت اسلامی ہی عوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ لچھراٹ کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ہوائی اعلانات کے زریعے عوام کو دھوکہ ہی دیتے رہے ہیں۔