ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، بھارتی فوجی زخمی ہوگیا

پیر 11 جنوری 2016 16:58

جموں /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پٹرولنگ کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے سپاہی ایس آر لنگم زخمی ہوگیا،جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔