ماضی میں کشمیر کا ترقیاتی فنڈ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا ،(ن)لیگ نے ملک میں امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات کئے، کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 11 جنوری 2016 17:52

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ماضی میں کشمیر کا ترقیاتی فنڈ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا ،(ن)لیگ نے ملک میں امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات کئے، کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔وہ پیر کو بھمبر میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر آزاد کشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں،مجھے خوشی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کا ترقیاتی فنڈ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا ہے، ملک میں امن کے قیام کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگ رہے ہیں،پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے

متعلقہ عنوان :