جامعہ کراچی، بیچلرز/ ماسٹرز/ ڈپلومہ ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 11 جنوری 2016 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں صرف اوپن میرٹ بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، سرٹیفیکیٹ کورسز اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1500 روپے کے عوض 14 جنوری 2016ء تک (صبح9:00 تا شام 5:00 بجے) تک یوبی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 5:00 تا 6:00 بجے تک یو بی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں (بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام)، شعبہ ویژول اسٹڈیز اور اوپن میرٹ کی بنیادوں ہونے والے داخلوں کے وہ طلبہ جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ اور کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ بھی اپنی داخلہ فیس14جنوری 2016ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فیس صبح 9:30 تا دوپہر01:00 بجے تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :