یو اے ای میں بھارتی شہری کو جاسوسی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا

پیر 11 جنوری 2016 21:50

یو اے ای میں بھارتی شہری کو جاسوسی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا

مبوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے ایک بھارتی شہری کو جاسوسی کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق منار عباس پر فوجی کشتیوں کی نقل و حمل کی حساس معلومات بھارتی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا۔ رپورٹ میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ ہندوستانی سفارتخانے سے اس سلسلے میں فوری رابطہ نہیں ہو سکا۔ سزا پوری کرنے کے بعد عباس کو یو اے ای سے بے دخل کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :