شام میں روسی طیاروں کی سکول پربمباری، 12بچوں اور خواتین ٹیچروں سمیت 15 افرادہلاک ، 20 سے زائد زخمی
روسی طیاروں نے حلب کے علاقے انجارا میں سکول کو نشانہ بنایا،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ،مبصر گروپ
پیر 11 جنوری 2016 22:38
ماسکو / دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء )شا م کے صوبے حلب میں روسی فضائیہ کی سکول پر بمباری کے نتیجے میں 12بچوں اور خواتین ٹیچروں سمیت 15 افرادہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقشامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ روسی طیاروں نے شامی صوبے حلب کے علاقے انجارا میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا ۔
حملے میں اساتذہ سمیت 20 سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔ بمباری کے بعد امدادی ٹیموں نے بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔آبزرویٹری نے بتایا کہ حلب صوبے ہی پیش آنے والے ایک اور واقعے میں باغیوں کے فائر کیے گئے راکٹ کی زد میں آکر تین بچے ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.