سکردو ملک کا سرد ترین مقام بن گیا ،درجہ حرارت منفی 12سے تجاوز کر گیا

پیر 11 جنوری 2016 22:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء )سکردو ملک کا سرد ترین مقام بن گیا ۔درجہ حرارت نشیبی علاقوں میں منفی 12جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 20سے تجاوز کر گیا ۔سکردو اور گرد نواح گزشتہ 48گھنٹے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کے نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12جبکہ بالائی علاقوں میں منفی بیس سے تجاوز کر گیا ہے ۔کڑا کے دار خون جما دینے والی سردی نے شہری علاقوں کو سنسان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور لوگ سورج غروب ہونے کیساتھ ہی گھروں کی جانب چل پڑے ہیں اور لکڑی کی انگھٹیوں کے قریب ڈیرے ڈال دیکر جسم کو سردی سے بچانے کی کوشش کر تے ہیں ۔مسلسل پڑنے والی سردی نے شام ڈھلنے سے قبل ہی مارکٹیں اور تجارتی مراکز میں رش ختم کر دیا ہے ۔جبکہ اکثر دوکاندار دوکانوں کے سامنے دن کے اوقات میں بھی ڈبوں میں کچرا جلا کر آگ تاپتے نظر آتے ہیں ۔مقامی دفتر مو سمیات کے مطابق سردی کی شدت اگلے 48گھنٹوں تک جاری رہے گی ۔