مردان میں ایک روزہ بوائے سکاؤٹ ورکشاپ کا انعقاد

منگل 12 جنوری 2016 12:49

مردان۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان سراج محمد کی ہدایت پرسرکل مردان خاص میں گزشتہ روز ایک روزہ بوائے سکاؤٹ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں سرکل مردان خاص کے تمام پرائمری سکولوں سے دو دو طلبہ اور ان کے اساتذہ نے شرکت کی ‘ورکشاپ سے ڈویژنل سکاؤٹ آرگنائزر حاجی نوررحمان،ڈی پی ای فدا محمد اور اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل مردان خاص طاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سکاؤٹ کی اہمیت،تاریخ اور عالمی و ملکی سطح پر اس کے آغاز پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ سکاؤٹنگ تعلیم کا حصہ ہے اور ایک صحیح سکاؤٹ ہی ایک اچھا مسلمان اورمفید پاکستانی کا کردار ادا کر سکتا ہے ‘انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سکاوٹنگ کا فروغ وقت کا تقاضا ہے سکاوٹنگ کے ذریعے طلبہ میں اخوت، یگانگت اور ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ ملک و قوم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بن سکتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپوں کے انعقاد سے اساتذہ اور طلبہ کی صلاحیتوں میں مثبت اضافہ ہوتا ہے۔