ویمن یونیورسٹی کا قیام باغ کے عوام کیلئے تحفہ ہے ،ضمیر مطمئن ہے ،سابق مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان سے چار گنا زائد کام کر کے دکھایا، سردار قمر الزمان خان

منگل 12 جنوری 2016 14:24

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) وزیر صحت سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا قیام باغ کے عوام کے لیے تحفہ ہے ،میرا میر مطمئن ہے میں نے سابقہ مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے چار گنا زیادہ کام کرکے دکھا یا ہے ، 650ادارے قائم کیے ،آزاد کشمیر کے اندرتعلیمی انقلاب شروع کیا ، تعلیم ہی کے لیے پہلی جنگ لڑی 1996کا تعلیمی پیکیج دیا اور ہزاروں بے روز گار نوجوانوں کا ملازمتیں فراہم کی مجاہد اول سردار محمد عبدلقیوم خان مرحوم جس پرائمری سکول میں پڑھتے رہے اس کو ہائی کا درجہ میں نے دیاباغ میں ویمن یونیورسٹی کے علاوہ 13سائنس کالج ،17بی ایچ یو اور 6آر ایج سی ،دیے 43سوافراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ان میں سے ضلع باغ میں 1270افراد کو ملازمتیں دی گئی ہم نے بے روزگاری کا خاتمہ کیا ہے باغ، تا سدھن گلی ،باغ، تا لسڈنہ سٹرکوں کی تعمیر میرے منشور میں نہیں تھیں ان کی تعمیر میں نے کروائی اور ان سٹرکوں کا گولہ 28فٹ ہے سدھن گلی جہاں میرا ضلع ختم ہوتا ہے اس کے بعد راجہ فاروق حید رخان کاحلقہ شروع ہوتا ہے اس سٹرک کا گولہ 9فٹ ہے مجاہد اول سٹرک کی تعمیر کے لیے ایک ارب بیس کروڑ روپے ادا کیے گئے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورئمنٹ ماڈل سائنس کالج باغ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدار ت ڈویژن ڈائریکٹر کالجز مظفرآباد سمندر خان نے کی تقریب سے پی ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی چئیرمین سردار ضیا ء القمر،ادارہ ہذ ا کے پرنسپل سردار منصف خان ،سردار ر اشد آزاد پروفیسر فیصل خورشید ،پروفیسر راجہ عتیق ،پروفیسر عبد الحق ،سید عامرگردیزی ایڈمنسٹرئر میونسپل کارپوریشن باغ ،سردار اشتیاق خان ،پرویز الحسن طاہر اوردیگر دنے بھی خطاب کیا اس موقع پر مباحثہ کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا دشتگردی کا حل تعلیم یا قوت ادارہ کے طلباء اور طالبات نے اس مباحثہ میں حصہ لیا پہلی پوزیشن طلبہ طبیہ بتول دوسری طالب علم گوہر سروراور تیسری روبینہ کوثر نے حاصل کی وزیرصحت سردار قمرالزمانخان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء وطالبات نے انعامات تقسیم کیے اپنے خطاب میں وزیرصحت سردار قمرالزمانخان نے ویمن یونیورسٹی کے لیے معذوربچیوں کو کوٹہ 10فیصد کرنے کا اعلان کیا پہلے یہ کوٹہ 2فیصد تھا انہوں نے کہا پرائیویٹ تعلیمی ادارے ریڑھ کی ہڈی ہیں جب کے سرکاری تعلیمی ادارے پورا جسم ہیں ۔

(جاری ہے)

والدین اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کو صوبہ بنایا گیا تو مسئلہ کشمیر ختم ہو جائے گا۔ بھارت بھی یہی چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باغ کی تعمیر پر ساڑھے بارہ ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں 1962کا باغ 1970،1980،1990،1996،2005،2011باغ کی کیا حیثیت تھی اب عوام 2016کا باغ دیکھیں کہ کتنی تبدلی ہو گئی ہے ۔ ہم نے جو جنگ شروع کی وہ بتدریج جاری ہے ناشکری کو خدا پسند نہیں کرتا ہم کارکردگی کی بنا ء پر عوام کی عدالت میں جائیں گئے عوام خود فیصلہ کریں گے کہ کس کے دور میں کام ہوئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ماڈل سائنس کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل اور سٹاف کو شاندار نتائج پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ سردار ضیا القمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ادارہ کی عمر تین سال ہے ادارہ کے پرنسپل سردار منصف خان اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے اچھے نتائج دیکھائے ۔ ادارہ کے پرنسپل سردار منصف خان نے مہمانا ن گرامی اور دیگر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مزید اچھے نتائج دیکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

نامسائد حالات کے باوجود آزاد کشمیر بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیم اداروں میں سب سے اچھا رزلٹ ہمارا ہے اور ہم اس کے لیے کوشاں رہیں گے ۔ وزیر صحت نے ادارہ کے بچوں اور بچیوں اور سٹاف کے لیے وادی نیلم کے دورے کا اعلان کیا جس کا خرچہ وہ خود برداشت کریں گے ۔ تقریب کے آخر میں وزیر صحت سردار قمر الزمان کی ہمشیرہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔