شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں سیلف فنانس اسکیم کے تحت داخلوں کا اعلان

منگل 12 جنوری 2016 16:31

سکھر ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر ایڈمیشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور غلام شبیر پھلپوٹو کے اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے پری انٹری ٹیسٹ 2016ء میں ٹیسٹ دیا تھا اور میرٹ پر داخلہ حاصل نہیں کر سکے ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سیلف فنانس اسکیم کے تحت شام کے اوقات میں انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اور لٹریچر، شعبہ کامرس، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں داخلہ حاصل کریں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ایڈمیشن فارم کے ذریعے درخواست دینے کی ضرورت نہیں اور ان امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ بھی نہیں لیا جائے گا کیونکہ وہ پہلے ہی انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 15 جنوری تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں جمع کرائیں۔