بھارت اور پاکستان مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کریں ،پیپلز موومنٹ

منگل 12 جنوری 2016 16:34

جموں ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماء اور پیپلز موومنٹ کے ورکنگ چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پاکستا ن اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی کا خیرمقدم کیا ۔ تاہم ا نہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :