جامعہ کراچی، پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 15 جنوری کو ہوگی

منگل 12 جنوری 2016 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے سینٹر برائے پلانٹ کنزرویشن اور پاکستان بوٹینیکل سوسائٹی کے اشتراک سے چودہویں قومی اور پانچویں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’موسمیاتی تبدیلی اور فائیٹوڈائیورسٹی: چیلنجز اور مواقع‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز جمعہ 15 جنوری 2016 ء کو سہ پہر 3:00 بجے شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بوٹینیکل سوسائٹی کے صدر اور وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین ڈائریکٹرسینٹر برائے پلانٹ کنزرویشن خطبہ استقبالیہ اور یونیسکو کے ڈاکٹر میگوئل کلوزنر(Dr. Miguel Clusener ) اور ڈاکٹر بینوبوئر(Dr. Benno Boer)کلیدی خطاب کرینگے۔دیگر مقررین میں چیئر مین پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انورالحسن گیلانی اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :