وزیر مال و کسٹوڈین حکومت آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی کا انٹرویو

بدھ 13 جنوری 2016 17:09

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) وزیر مال و کسٹوڈین حکومت آزاد کشمیر چودھری علی شان سونی نے کہا ہے کہ برادری ازم اور دھونس‘ دھاندلی‘سے حلقہ فتح کرنے والوں کو پہلے بھی حلقہ کی غیور عوام نے مسترد کیا اور آمدہ الیکشن میں ایک بار پھر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا جعل سازی اور قتل غارت سے الیکشن جیتنے کے خواب دیکھنے والوں کے لئے گزشتہ الیکشن نشان عبرت تھا عوامی مسترد شدہ نمائندوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ‘میرے ممبر اسمبلی و وزیر رہنے کے دور کا موازنہ گزشتہ تیس سالوں سے بھی کریں تو میں نے حلقہ میں عوام کی زیادہ خدمت کی خواہ وہ تعلیمی میدان ہو یا تعمیرو ترقیکا معاملہ ہو حلقہ سما ہنی کے پسماندہ ترین علاقوں میں تعلیمی ادارے دئیے اور اپ گریڈ کرائے،سڑکوں کے جال بچھائیبے روز گار نوجوان کو روز گار مہیا کیا جبکہ میرے مخالفین نے ہمیشہ تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں اور ان کو جدید سہولیات سے محروم رکھنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیاحلقہ کے عوام ان سیاسی شعبدہ بازوں کی شعبدہ بازیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ان کے چکروں میں ہر گز نہیں آئیں گئے آمدہ الیکشن پوری عوامی قوت سے لڑوں گا اور انشا اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے سے زیادہ ووٹوں سے تاریخ ساز فتح حاصل کریں گئے ان خیاات کا اظہار انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

13 جنوری۔2016ء“ کو دئیے گئے خصوصی انٹر ویو میں کیا چودھری علی شان سونی نے کہا کہ سما ہنی میں ساٹھ کے قریب تعلیمی ادارے دئیے جو کہ حلقہ میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد ہیں سما ہنی میں دور دراز علاقوں میں لنک روڈز اور سما ہنی تا بھمبر اور میرپور روڈ کی بہتری و پختگی سے حلقہ میں تجارتی اور سفری حوالہ سے عوام سکھ کا سانس لیں گے اپنے گزشتہ دو ادوار حکومت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری علی شان سونی نے کہا کہ حلقہ سے برادری ازم کے خاتمہ کے لئے پوری توانائیاں صرف کیں اور تمام قبائل کو یکساں بنیادوں پر نمائندگی دی جس سے مخالفین بھی انکار نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ انہوں نے مفاد عامہ کے ہر کام میں رکاوٹ ڈالی اور عوام دشمنی میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی حیرت ہے حلقہ کے لوگوں کے حقوق غصب کرنے والے کس طرح الیکشن لڑنے اور جیتنے کی باتیں کر رہے ہیں حالانکہ انہیں الیکشن کے موقع پر لوگوں کی نفرت کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ادوار میں ہر ممکن عوامی حقوق کا خیال رکھا اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑتا رہونگا حلقہ کے لوگوں کی پسماندگی کے خاتمہ ، انہیں تعمیروترقی ، ملازمتوں اور ان کی عزت نفس کی بحالی کے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور آخری دم تک خدمت کا یہ سفر جاری رکھوں گا ایک سوال کے جواب میں وزیر مال چودھری علی شان سونی نے کہا کہ حلقہ کے اندر مختلف اتحادوں کی بات ہوتی ہے تو جس دن الیکشن مہم کے لئے گھر سے نکلوں گا اس دن یہ تما م افواہ ساز فیکٹر یاں بند ہو جائیں گی اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر میر ساتھ ہو گا اور مخالفین اس سمندر میں خس و خاک کی طرح بہہ جائیں گے کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو الیکشن کے موقع پر صرف لوگوں کی نفرت اور غصہ ہی ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :