الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد چوہدری سرور نے اپنی انتخابی مہم کیلئے الگ سے دفتر کی تلاش شروع کر دی

بدھ 13 جنوری 2016 17:51

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد چوہدری سرور نے اپنی انتخابی مہم کیلئے الگ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لیے جانے کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزار چوہدری سرور نے اپنی انتخابی مہم کیلئے الگ سے دفتر کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن نے چوہدری محمد سرور کی طرف انٹرا پارٹی انتخابات میں پنجاب کے صدرکے امیدوار کے طور پر چیئرمین سیکرٹریٹ میں انتخابی سر گرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور نے اس نوٹس کے بعد اپنی انتخابی سر گرمیوں کے لئے چیئرمین سیکرٹریٹ سے الگ دفتر کی تلاش شروع کر دی ہے اور رواں ماہ ہی دفتر تلاش کر کے وہاں انتخابی سرگرمیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :